پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور راولپنڈی میں چھاپے مار کرگرم مصالحے تیار کرنے والی فیکٹری، ڈیری اور گھی کا پلانٹ سیل کر دیے۔
ڈیری پلانٹ کو دودھ کی پیکنگ کے مراحل میں نقائص پر سیل کیا گیا جبکہ گھی پلانٹ ناقص اور خام تیل کی فروخت میں ملوث پایا گیا تھا۔
راولپنڈی میں عمر مصالحہ جات نامی فیکٹری کوبھی سیل کر دیا گیا ہے، اس فیکٹری میں صابن سازی کے لیے استعمال ہونے والا سامان مصالحوں کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا۔