بہاولپور(سٹی رپورٹر) چیئرمین بورڈ پروفیسر رانا مسعود اختر کے زیر صدارت سینئر افسران بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز تعلیمی بورڈ بہاولپورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 3روزہ نیشنل کانفرنس میں زیر غور لائے گئے امور/ اقدامات و تجاویز سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا گیا ،نیشنل کانفرنس میں امتحانی نظام کو بہترین اور فول پروف بنانے بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس میں وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے پنجاب بھر کے بورڈز میں ہونیوالے بہترین اقدامات کو سراہا گیا اور پنجاب کے تعلیمی بورڈ زکو پاکستان بھر میں رول ماڈل قرار دیا گیا ہے۔ چیئرمین بورڈ، پروفیسر رانا مسعود اخترنے تعلیمی بورڈ بہاولپور میں مزید بہتری لانے بارے مختلف تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے افسران بورڈ کو نئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کیں۔مذکورہ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پروفیسر رانا مسعود اختر نے کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر کے والد کی وفات پر مغفرت کی دعا کی گئی۔