• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش فٹ بال، سیکنڈ لیگ میں ناکامی کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ فائنل میں

کنگسٹن (نیوز ڈیسک) انگلش فٹبال لیگ کپ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہل سٹی کو ایگریگیٹ پر3-2 سے مات دے کر فائل میں جگہ بنالی، سیکنڈ لیگ میں ہل سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو2-1سے شکست دی۔ ریڈ ڈیولز کا خسارہ فرنچ سٹرائیکر پال پوگبا نے کم کیا، جبکہ ہل سٹی کے لیے اومارنیاسی اور ہڈل سٹون نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے فرسٹ لیگ میں2-0سے فتح سمیٹی تھی۔
تازہ ترین