• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق ریکارڈ جمع کرا دیا

Sc Panama Leaks Hearing Case Today
پاناما پیپرز کیس کی سماعت دو دن کے وقفے کے بعد سپریم کورٹ میں آج دوبارہ شروع ہوگئی، نیب نے اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا۔ مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اب صرف الزام کی بنیاد پر نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا، منی لانڈرنگ کے الزام کے وقت اسحاق ڈارکے پاس عوامی عہدہ نہیں تھا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہاہے۔

پاناما پیپرز کیس میں وکیل شاہد حامد نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ 25 سال پرانا معاملہ ہے جسے 13 سے زائد جج سن چکے ہیں،اسحاق ڈار پر منی لانڈرنگ کیس ختم ہو گیا۔

جسٹس اعجاز افضل نے شاہد حامد سے استفسار کیا کہ کیااسحاق ڈارکااعترافی بیان وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد ریکارڈ ہوا؟ جس پر شاہد حامد نے کہا کہ جی ہاں بیان بعد میں ریکارڈ ہوا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرمنی لانڈرنگ کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان سے متعلق اہم ریکارڈ نیب سے طلب کیا تھا ۔
تازہ ترین