پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فاٹا میں آج تک ایک آدمی نےبھی پاکستان کےخلاف بات نہیں کی،نہ ہی پاکستان کا جھنڈا جلایا۔
سربراہ پختونخواملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی نے فاٹا جرگے سے خطاب میں کہا کہ اصلاحات کمیٹی میں فاٹا سے متعلق ہتک آمیز گفتگو پر احتجاج کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا میں وہ ہوگا جو یہاں کے عوام چاہیں گے، ہم یہاں کےمحب وطن عوام کےحقوق کی بات کر رہے ہیں، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔