• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کا تحفظ فراہم کرنے مطالبہ

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر کے نواحی علاقے سنگرار کے رہائشی علی گل شنبانی اورمسماۃ کرامت شنبانی، مسماۃ لطیفہ اور عبدالغنی شنبانی نے عدالت میں پسند کی شادی کرنے کے بعد ورثاء کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں پر تحفظ کے لئے پریس کلب پہنچ گئے شادی شدہ جوڑوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مرضی سے عدالت میں پسند کی شادی کی ہے، جس کے بعد با اثر افراد ہمیں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، شادی شدہ جوڑوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور دھمکیاں دینے والے با اثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین