لوزان (نیوز ایجنسیز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2016-17ء ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیاہے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، آئرلینڈ اور بنگلہ دیش مینز جبکہ کینیڈا، سپین اور ملائیشیا ویمنز ٹورنامنٹس کی میزبانی کریں گے۔ ایف آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلی فیئر ویتھر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ان ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئے 24 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے ہمارے لئے میزبان ممالک کا چنائو کرنا بہت مشکل تھا تاہم ہم نے طویل غوروحوض اور باہمی اتفاق رائے سے حتمی چھ ممالک کا اعلان کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رائونڈ ٹو میزبان ممالک کی تصدیق کے بعد ہم ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ون ٹورنامنٹس جو کہ آئندہ برس منعقد ہوں گے کے مقامات اور ٹیموں کو حتمی شکل دیں گے۔