کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے ا سلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی پہلے مرحلے میں بلوچ بیلٹ دوسرے مرحلے میں پشتون بیلٹ کا تفصیلی دورہ کیا جائے گا جمعیت نظریاتی سنجاوی زیارت سیٹ کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی قائم مقام امیر صوبائی مولانا عبدالقادر لونی کی زیر صدارت صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے اختتام پر فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ جمعیت نظریاتی کے اجلاس میں 16فروری کو صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس بلانے کے فیصلے سمیت پہلے مرحلے میں سبی جعفر آباد ٗ نصیر آباد کے علاقوں کا دورہ پھر نوشکی ٗ دالبندین ٗ خاران ٗ واشک اور دوسرے مرحلے میں پشتون بیلٹ کے اضلاع کے دورے کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے جمعیت نظریاتی کے مغربی روٹ کے متعلق کوئٹہ سے خضدار تک لانگ مارچ کی تاریخ کا بعد میں اعلان کرے گی اور 13اپریل کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں کانفرنس ہوگی۔ نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ امدادی سامان من پسند اور سیاسی ورکروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں تحصیل قلعہ عبداللہ کے سرپرست مولانا عبدالرحمن اخوندزادہ ٗ ایم پی اے گل محمد دمڑ اور جمعیت نظریاتی کے رکن چار گل خروٹی کے چچا حاجی ظفر خان اور دیگر کی وفات پر تعزیت کی گئی۔دریں اثناء کوئٹہ سٹی کے دفتر میں عہدیداروں ٗ کارکنوں کے اجلاس سے حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی ٗ سٹی کے امیر عبدالجلیل ٗ حمداللہ نظریاتی ٗ مولوی جیلانی ٗ مولوی عبدالرشید ٗ سید ظہور آغا ٗ ملک محمد موسیٰ بڑیچ ٗ ملا عبدالصمد ٗ ظہیر احمد ظہیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دنوں سے کوئٹہ شہر کے تمام مرکزی جامع مساجد ٗ مسجد طوبیٰ ٗ جامع مسجد قندھاری ٗ جامع مسجد سنڈیمن ہائی اسکول ٗ جامع مسجدابراہیم موتی رام روڈ اور دیگر تمام مضافاتی علاقوں کی پانی کی پائپ لائنوں میں گندہ بدبودار پانی آنے سے نمازیوں اورگھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے مقامی ایس ڈی او واسا سے رابطہ کرنے کے باوجود بھی اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور ہوا۔