• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گجرات میں بچھڑے کا سر ملنے پر فسادات پھوٹ پڑے

نئی دہلی  (جنگ نیوز) بھارتی ریاست گجرات میں  بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے، مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دکانوں کو تباہ کردیا جبکہ جلائو گھیرائو کے واقعات بھی رونما ہوئے، کاروباری مراکز بند کرا دئیے گئے، واقعہ گجرات کے شہر سورت کے نواحی علاقے گودودارا میں پیش آیا، اس موقع پر مشتعل بلوائیوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ پولیس نے انتہا پسند ہندوؤں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا جبکہ کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پا لیا گیا کئی افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے، پولیس نے مقامی افراد سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ 
تازہ ترین