• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، جعلی ہسپتال کے مالک کا حاملہ خاتون کا 4 ماہ تک غلط علاج

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شرقپور روڈ پر ایک میڈیکل سٹور کی آڑ میں چلنے والے جعلی ہسپتال کا مالک حاملہ خاتون کا چار ماہ تک غلط علاج کرتا رہا ، خاتون کو تشویشناک حالت کی بناء پر مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے ڈی سی شیخوپورہ نے خاتون کے خاوند ظفر عباس کی تحریری شکایت پر جعلی ہسپتال کے مالک کے خلاف محکمہ صحت کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس نے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر 54ہزار روپے بھی ظفر عباس سے ادویات کے استعمال کے نام پر وصول کئے ۔
تازہ ترین