شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شیخوپورہ میں کیمیکلز سے تیار شدہ دودھ فروخت کرنیوالے دکانداروں اور گوالوں کے خلاف محکمہ صحت کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر صدر سب ڈویژن شبیر حسین بٹ کی نگرانی میں 3دکانوں کو سربمہر کر دیا جبکہ انتظامیہ کی دی جانیوالی فہرست میں ایسی دکانوں کی تعداد 18ہے،ٹیم نے شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات پر مچھلی کی ایک دکان کو بھی سربمہر کردیا ہے