• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے گولیمار انڈر پاس کا افتتاح کردیا

Cm Murad Ali Shah Inaugurated The Under Pass Invention
وزیراعلیٰ سندھ نے میئرکراچی کے ہمراہ کراچی میںگولیمار انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔

صادقین انڈر پاس گولیمار چورنگی پر بنایاگیا ہے جو 375 میٹر لمبا اور 8 میٹر چوڑا ہے اوراس کی تعمیر پر450 ملین روپےلاگت آئی ہے، انڈرپاس میں بارش کے پانی کے نکاس کا انتظام رکھاگیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،یہ ملک کو چلانے والا شہر ہے،یہاں جتنے پیسے خرچ کیے جائیں کم ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نڈر پاس کی تعمیر میں شہریوں کو تکلیف ہوئی معذرت خواہ ہیں۔ شہرکےمسائل بہت زیادہ ہیں، اختیارات کو چھوڑیں ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا،ہم مسائل کے حل کی طرف جارہے ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ انڈر پاس کو گولیمار کے بجائے صادقین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ گولی مارنے اور چائنا کٹنگ سے جان چھڑائی جائے۔
تازہ ترین