• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری ثالثوں سے ان تجاویز پر بات چیت کی جو امریکا کو پیش کی جائیں گی، عباس عراقچی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ قطری ثالثوں کے ساتھ ان تجاویز پر بات چیت کی ہے جو امریکا کو پیش کی جائیں گی۔ 

غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا جواب قطری ثالثوں کے ذریعے تہران تک پہنچایا جائے گا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم لیڈر کی جانب سے دی گئی شرائط پر عمل در آمد لازمی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکا کسی معاہدے یا پرامن حل کا خواہاں ہے، تو ایران ایسا حل پیش کر چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید