گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 82کروڑ روپے لاگت کے میگا پراجیکٹ شاہین چوک فلائی اوور کا سٹرکچر مکمل کر لیا گیا ہے، فلائی اوور کی سڑکوں کی تعمیر فروری کے وسط تک مکمل کرکے اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔، اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر عباس چٹھہ، پراجیکٹ مینجر این ایچ اے سمیع اللہ چٹھہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔