لاہور (نمائندہ جنگ) سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ عمران خان نے پاناما کیس میں مجھے وکالت کا کہا ہی نہیں ،کہا ہوتا تو عدالت کے اندر دلائل کے ساتھ بات کرتا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی انتخابی مہم کےکے سلسلے میں صدارتی امیدوار سردار خرم لطیف خان کھوسہ کے اعزاز میں سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے سول کورٹ میں دیئے گئے ناشتہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو 1978سے لے کر اب تک کا حساب دینا ہوگا۔عمران خان اگر وکالت کا کہتے تو میں ضرورکرتا ۔ اعتزاز احسن نے کہا عوام ہر سیاستدان کو ووٹ دیں مگر جھوٹے کو ووٹ نہ دیں۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ابھر رہی ہے اس ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی برقرار رکھی جائے گی۔