• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی: پی آئی اے اور واپڈا آج فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل اتوار کو سہ پہر 3 بجے ہاکی کلب میں پی آ ئی اے اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر لیفیٹنٹ جنرل(ر) عبد القادر بلوچ ہونگے جو ایونٹ کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔ہفتے کو کھیلے گئے دونوں ٹیموں فائنل میں ناکام ٹیموں نے امپائرز کے فیصلوں پر اعتراض اور احتجاج کیا۔ پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر نیشنل بنک اور پی آ ئی اے کے کھلاڑیوں کے درمیان مار پیٹ کا افسوس ناک واقعہ پیش آ یا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا اور آ رمی کے کھلاڑیوں نے امپائرنگ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ہفتے کو کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل میں دل چسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم پہلے سیمی فائنل میں نیشنل بنک کی ٹیم اپنی سخت حریف پی آ ئی اے کے خلاف آ ف کلر نظر آ ئی اس کے کھلاڑیوں کی فنشنگ اور ڈاجنگ اچھی نہیں تھی ، گیند پر ان کا کنٹرول بھی بہتر نہیں تھا، پی آ ئی اے کے کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ مہارت سے حریف کھلاڑیوں کو دبائو میں رکھا، فاتح ٹیم نے کھیل کے15ویں منٹ میں رانا سہیل کے خوبصورت گول کی مدد سے برتری حاصل کر لی۔ مگر اس کے بعد دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ اس دوران پی آ ئی اے کے کھلاڑیوں نے حریف کے گول پر حملے کئے مگر وہ اپنی سبقت میں اضافہ نہ کرسکے۔ نیشنل بنک کے کھلاڑیوں کو اس دوران گول کے دو چانس ملے مگر اس کے کھلاڑی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور میچ ایک صفر سے پی آئی اے کے حق میں رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کی ٹیم سخت مقابلے کے بعدپاکستان آ رمی کو ایک گول سے مات دے کر ٹرافی کے حصول سے ایک قدم فاصلے پر پہنچ گئی دونوں ٹیموں نے اس میچ میں کئی دلکش موو بھی بنائی اور ایک دوسرے کے گول کی جانب پیش قدمی بھی کی ۔ میچ کا فیصلہ کن پنالٹی کارنر کے ماہر سہیل عباس نے پنالٹی کار نر پر کھیل کے52 ویں منٹ میں اسکور کر کے واپڈا کی امیدوں کوفائنل تک روشن کردیا۔
تازہ ترین