سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے منشیات کے2ملزمان کو سزائے سنا دی۔ گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج محمد ندیم انصاری نے تھانہ کوٹلی لوہاراں میں درج منشیات کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عباصم عباس کو ڈیڑہ ماہ کی قید جبکہ5000روپے جرمانہ کی سزا سنائیں جبکہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں درج منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم رضوان عرف بھلو کو پانچ ماہ قید بامشقت،10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو مزید10دن قید کاٹنی ہو گی۔