گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈمنسٹریٹرہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ و ڈپٹی کمشنرمحمدعامرجان نےمیٹرنٹی ہسپتال سیٹلائیٹ ٹاؤن کے دورہ کے دوران ڈیوٹی پرلیٹ آنے والے عملہ و ڈاکٹرز کی رپورٹ طلب کرلی ،ہسپتال میں صفائی کی ابترصورت حال پرچارج نرس کی سرزنش کی گئی۔قبل ازیں انہو ں نےگورنمنٹ میاں رحمت گرلز ہائی سکول کابھی دورہ کیا سکول کےسکیورٹی انتظامات اور معیار تعلیم پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پرسی ای او ہیلتھ سعید اللہ خاں،سی ای او ایجوکیشن سرفراز احمدگورائیہ، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ نورش صباء ، ڈی ایم او امان اللہ ،اسسٹنٹ کمشنرسٹی عدنان شہزاد ، زیرتربیت اسسٹنٹ کمشنرزاوردیگربھی ہمراہ تھے ۔