گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے قلعہ دیدار سنگھ میں بیکری کو کھلے کوڑا دان ، اشیا ئے ء خوردونوش ڈھانپ کر نہ رکھنے اور پروڈکشن ایریا کی ناقص حالت پر سیل کر دیا گیا ایک نان شاپ کے مالک کو3 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ متعددمِلک شاپ،ہوٹلز،جوس کارنرز،نان شاپس، پولٹری شاپ،برگر پوائنٹس اوردیگردکانداروں کونوٹسز جاری کر دیئے گئے۔