کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کی جانب سےکئے گئے معافی کےمطالبے کو24گھنٹے گذرگئے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ بھارت نے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ سے قومی ہاکی ٹیم کے اخراج کی اہم وجہ ویزے کے لئے دو ماہ قبل درخواست جمع نہ کرانے کو قرار دیا ہے، مگر پی ایچ ایف حکام نے ناتو ویزے کے لئے بھیجے گئے کاغذات سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے اور نہ ہی بھارتی الزامات پر عالمی اور ایشیائی تنظیموں سے رابطہ کیا ہے۔