• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایان علی کی سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

Ayyan Ali Submitted Petition In Shc
عدالتی حکم کے باوجود ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے19 جنوری کو دس دن میں نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا ،13 دن گزر گئے لیکن نام نہیں نکالا گیا۔

سیکریٹری داخلہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ آفس نے فریقین کو7 فروری کیلئے اطلاعی نوٹس جاری کردیئے۔
تازہ ترین