• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے اسپورٹس گالا فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے سیکورٹی نے اسپورٹس گالا فٹ بال ٹورنامنٹ میں پی آئی اے ایمپلائز یونین کو شکست دیدی۔ ایئر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام پی آئی اے ٹائون شپ میں جاری پی آئی اے اسپورٹس گالا 2016؁ء میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پی آئی اے سیکورٹی نے پی آئی اے ایمپلائز یونین کو با آسانی 4-1سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں سیکورٹی ٹیم کو ایمپلائز یونین کے خلاف 3-1کی برتری حاصل تھی سیکورٹی کی جانب سے حنیف نے عمدہ کھیل کی بدولت 2گول جبکہ جاوید نے ایک گول اسکور کئے دوسرے ہاف میں سیکورٹی کے فہد نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 4-1کردیا۔ ایمپلائز یونین کا واحد گول سعید نے اسکور کیا قبل ازیں پی آئی اے اسپورٹس گالا میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ائر لیگ پی آئی ایمپلائز یونین سی بی اے صدر کے ایڈوائزر شیر امان نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا۔ اس موقع پر چوہدری بشیر ،منیجر پی آئی اے سیکورٹی ریاض احمد ،پی آئی اے اسپورٹس سیکریٹری ابو بکر و دیگر بھی موجود تھے ۔فٹ بال میچ میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ،پرویز خان اور جنید مرشد نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
تازہ ترین