• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ہاکی لیگ کل شروع،پانچ ٹیمیں ایکشن میں ہونگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اجازت سے پنجاب خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی آل پاکستان خواتین ہاکی لیگ جمعے سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔ قومی خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان راحت خان کو ٹور نامنٹ سکریٹری مقر ر کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹرڈیولمپنٹ نوید عالم نے بدھ کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں شریک پانچ ٹیموں کو کراچی ڈولفنز، لاہور لائنز،پشاور ڈئیرز،اسلام آباد شاہین، اور کوئٹہ پینتھرز کانام دیا گیا ہے جن کے درمیان لیگ کی بنیاد پر مقابلہ ہوگا دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 8فروری کو فائنل ہوگا تیسری پوزیشن تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کے دوران ڈیڑھ سو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجر میٹنگ جمعرات کو ہوگی۔
تازہ ترین