• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال کول پاور پلانٹ کی ٹرین کی بوگی سے 22 ٹن کوئلہ غائب

22 Ton Coal Missing From Bogie Of Train Going To Sahiwal Coal Power Plant
کراچی سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لئے کوئلہ لے جانے والی ٹرین کی ایک بوگی سے 22 ٹن کوئلہ غائب ہو گیا، چینی حکام کی نشاندہی پر محکمہ ریلوے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے جانے والی چین کی دوسری اسپیشل ٹرین، 18 بوگیاں اور ہر بوگی میں 22 ٹن کوئلہ، ٹرین ساہیوال اسٹیشن پر پہنچی تو پوری ایک بوگی خالی تھی، 22 ٹن کوئلہ زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،ریلوے گارڈز نے اے ایس ایم کواطلاع دی،بوگی نمبر96239 میں کوئلہ نہیں،بوگی کےپہیوں کے ساتھ نچلے دروازے کھلے ہوئے تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے چلنے کے بعد بہاولپور کے نزدیک کلاب ریلوے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لیے رُکی تھی، ترجمان ریلوے کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جار ی ہیں۔
تازہ ترین