راولپنڈی(وقائع نگار) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے قریب دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران میجر سمیت پاک فوج کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی سے آٹھ کلو میٹر دور لونی جنگل کےعلاقے میں معمول کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نورنگ گروپ سے منسلک ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیاجبکہ پاک فوج کے میجر عباس، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان زخمی ہو گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔