ٹورنٹو ( جنگ نیوز) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینیڈا نے اپنی ہاکی ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کردیا ہے اور وہاں ہونے والے آٹھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے کینیڈا، جاپان کے بعد ہاکی کی دوسری ٹیم ہے جس نے ڈھاکا کے ایک کیفے میں گزشتہ سال دہشت گردوں کے حملے میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد بنگلہ دیش میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا دورہ ملتوی کیا ہے۔