بہاولپور(سٹی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ کے ججز کاسینٹرل لائبریری بہاول پور کا دورہ ‘چیف لائبریرین سینٹرل لائبریری رانا جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سینٹرل لائبریری کا قیام1924ء میں نواب سر صادق محمد خاں عباسی کی تاجپوشی کے موقع پر عمل میں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ کے ججز جسٹس سردار محمد شمیم خاں، مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد، مسٹرجسٹس طارق افتخار احمد، مسٹر جسٹس محمد بشیر پراچہ کے ہمراہ سینٹرل لائبریری بہاول پور کے دورہ کے موقع پر کیا۔ جسٹس صاحبان نے لائبریری کے سبزہ زار میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔