پشاور ( نیوزڈیسک ) چارسدہ روڈ پر واقع سرکاری مذبح خانہ شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگا‘ قصاب برادری نے دو روز میں ٹیوب ویل کی مرمت اورصفائی کی صورتحال بہترنہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دیدی، القریش بیف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے نائب صدر مقصود خان قریشی نے بتایاکہ مذبح خانہ سے حکومت کوپچاس سے ساٹھ لاکھ روپے سالانہ آمدنی حاصل ہوتی ہے،حکومتی اداروں نے ٹیوب ویل کوپانچ سال قبل ناکارہ قراردیکرنئے ٹیوب ویل، ذبح خانہ کی مرمت اورصفائی کے نظام کو بہتر بنانے کاوعدہ کیا تھا، جو پانچ سال بعد بھی وفا نہ ہوسکا، انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل گزشتہ ایک ماہ سے پھر خراب ہے ،ٹائون ٹوانتظامیہ درخواستوں کے باوجودٹیوب ویل کی مرمت اورصفائی کانظام بہترکرنے میں سستی کامظاہرہ کررہی ہے ،ضلعی انتظامیہ قصابوںکوجھالیاںنہ ہونے پرجرمانہ کرتی ہے بتایاجائے ذبح خانہ میں ناقص صفائی اورپانی کی عدم موجودگی میں شہرکوصاف گوشت کی سپلائی کسے ممکن ہے،ٹائون ٹوانتظامیہ کی غفلت نے شہریوںکوگندگی میں ذبح جانوروںکاگوشت کھانے پرمجبورکردیا ہیں،انہوںنے دھمکی دی کہ اگردوروزمیں ٹیوب ویل کی مرمت اورصفائی کانظام بہترنہ ہواتوعوامی مفادکی خاطرچارسدہ روڈکوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکرکے ٹائون ٹوانتظامیہ کیخلاف احتجاج کیاجائیگا۔