گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)کچھ روز قبل لو میرج کرنے والی نرس کو پولیس کانسٹیبل نے اغواء کر کے نکاح کر لیا ،سبزی منڈی کے علاقہ کنگنی والا کی رہائشی سدرہ نامی خاتون جو پرائیویٹ ہسپتال میں نرس تھی اور اس نے 5جنوری کو علی رضانامی نوجوان سے لو میرج کی کہ شادی کے کچھ روز بعد ہی اسے تھانہ ورپال چٹھہ کی چوکی میں تعینات کانسٹیبل محمد مجاہد عباس نے اغواء کر کے اس سے زبردستی نکاح کر لیا جس کے بعد سدرہ چنگل سے فرار ہو گئی اور تھانہ سبزی منڈی پہنچ گئی جہاں اس نے مجاہد عباس کیخلاف زبردستی نکاح کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ، پولیس کے مطابق مجاہد عباس کا کہنا ہے کہ سدرہ نے میرے ساتھ شادی کی قسم اٹھا رکھی تھی لہٰذا میں نے کوئی زبردستی نکاح نہیں کیا۔