• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن پر13پیسکو افسران برطرف ،نیلم جہلم منصوبے کی لاگت 770 ارب ہوجانیکا امکان

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس  چیئرمین ارشد خان لغاری کی زیر صدارت ہوا۔انکشاف کیا گیا کہ پیسکو میں کرپشن  میں ملوث 13افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے، برطرف افسران کیخلاف بڑی کرپشن ثابت ہوئی  71 افسران کیخلاف انکوائری ہو رہی ہے،  بتایا گیا کہ نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبہ کی لاگت 770 ارب روپے تک جاسکتی ہے، آزاد کشمیر کی حکومت نے منصوبہ کے  ٹھیکدار سے انکم ٹیکس مانگا اور وہ نہیں دے رہا ہے جس سے منصوبہ متاثر ہورہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے ۔ 
تازہ ترین