• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،پو لیس مظاہرین پر راستے میں ٹوٹ پڑی ، آئی جی نے نو ٹس لے لیا

سکھر(ایجنسیاں/ بیو رو رپو رٹ)سکھرمیں پولیس احتجاج کیلئے آنے والے مظاہرین پر راستے میں ہی ٹوٹ پڑی ، مظاہرین پرلا ٹھی چارج، مظاہرین اور اہلکاروں میں بندر روڈ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ، پولیس نے کئی مظاہرین کو زبردستی گرفتار کرلیا ، جھڑپ کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشیے ٹوٹ گئے ، پولیس نے مظاہرین کی گا ڑیاں بھی تحویل میں لے لیں جبکہ  آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سکھر میں کھوسہ برادری کے مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج کا سختی سے نوٹس لیتے  ہو ئے اے ایس پی سٹی محمد عیسی سکھیرا کاتبادلہ کردیا، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ڈریہا  کے  مکین کھو سہ برادری کے افراد اپنی برادری کے گرفتاردو افرادغلام مجتبیٰ ، غلام مرتضیٰ کی رہا ئی کے لیے پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پریس کلب کی طرف آرہے تھے کہ پولیس کی بھاری جمعیت نے انہیں پریس کلب پہنچنے سے قبل ہی بندر روڈ پردھر لیا اور ان پر لاٹھی چارج شروع کرد یا جس پر علاقہ پولیس کے اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان کچھ دیر تک کے لیے میدان جنگ بن گیا پولیس اہلکاروں نے اس دوران کئی مظاہرین کوگرفتارکرلیا اور گھسیٹ کر انہیں پولیس موبائلوں میں ڈالتے رہے پولیس اہلکاروں نے اس دوران مظاہرین کی گا ڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے اور ان کی گا ڑیاں بھی اپنی تحویل میں لے لیں واضح رہے کہ مظاہرین گذشتہ کئی دنوں سے ایس ایس پی سکھر کے خلاف روزانہ احتجاج کررہے تھے اور آج بھی پر امن احتجاج کے لیے پریس کلب آرہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیازرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل پر پتھراؤ سمیت دیگر مقدمات درج کئے ہیں ، علا وہ ازیں  آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سکھر میں کھوسہ برادری کے مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج کا سختی سے نوٹس لیتے  ہو ئے اے ایس پی سٹی محمد عیسی سکھیرا کاتبادلہ کردیا جبکہ ایس ایچ او سا ئٹ اسد پہنیارکومعطل کرکے واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں  کو معطل کرکے کوا رٹر گھاٹ کردیا ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جمعرات کے روز پولیسں کی جانب سے کھوسہ برادری کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کی انکوائری کےلئے ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید عالم اوڈھو کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آئی جی سندھ نے مظاہرین پر تشدد میں ملوث تمام اہلکاروں کو کوارٹر گھاٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اے ایس پی سٹی محمد عیسی سکھیرا کا تبادلہ کرکے ہیڈآفس رپورٹ کرنے کاحکم دیا ہے دوسری جانب ڈی آئی جی سکھرکیپٹن(ر)فیروز شاہ نے ایس ایچ او سائٹ کو معطل کرتے ہو ئے متعدد پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گھاٹ کر دیا ہے۔
تازہ ترین