واشنگٹن(آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنادیاہے،اقتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیاء میں کامیاب ملک کے طور پر سامنے آرہاہے،پاکستان کی معیشت کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کر رہے ہیں،مستقبل میں پاکستان کا شمار دنیا کی 25بہترین معیشتوں میں ہوگا۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ اور یوایس ایڈ کے حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امریکہ علمی راہداری وزیراعظم محمدنوازشریف کا وژن ہے،علمی راہداری کا اہم عنصر امریکی تعلیمی اداروںکے ساتھ مل کر کام کرناہے،پاکستان پروگرام کے تحت آئندہ دس سال میں 10ہزار پی ایچ ڈی سکالرز پیدا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ 10ہزار سکالرز امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں گے،اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری میں کامیاب ملک کے طورپر سامنے آرہاہے،اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنادیا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان معیاری افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کی معیشت کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کر رہے ہیں،مستقبل میں پاکستان کا شمار دنیا کی 25بہترین معیشتوں میں ہوگا۔پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے امریکہ میں سفیرجلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان امریکہ علمی راہداری پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔