• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی کوئٹہ، چمن، گردو نواح میں بادل، سرد ہوائیں

Quetta Cold Wind Blown
وادی کوئٹہ ، چمن اور گردو نواح میں بادل چھاگئے ،سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ سرحدی علاقے تفتان میں موسلا دھار بارش،چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ، استور میں رات سے برف پڑرہی ہے ۔

محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق وادی کوئٹہ میں موسم سرد اور خشک ہے، آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ شہر اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔آج کم سےکم درجہ حرارت4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسمیات رپورٹ کے مطابق آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ ڈویژن میں بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر موسمیات بلوچستان اکرام الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایران سے بارش کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سےآج اور کل بلوچستان کے بیشتر علاقوں تربت ،پنجگور ،گوادر ،واشک ،قلات ،چاغی ،نوشکی ،مستونگ میں بارش جبکہ کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر بارش کے ساتھ برف باری کا امکان ہے۔بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ پانچ فروری کی شب ختم ہوجائے گا۔

ڈائریکٹر موسمیات نے بتایا کہ پانچ فروری کے بعد صوبے میں کچھ دن تک موسم خشک اورسرد رہے گا ۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلہ کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
تازہ ترین