چارسدہ ......وزیر اعظم نواز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے چارسدہ دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کاخاتمہ پوری امت مسلمہ کے مفاد میں ہے،جس کے خاتمے کے لیے آپ کے کردار کے معترف ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے استنبول میں حالیہ دہشت گرد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کےخاتمے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر لڑنا ہو گا۔