• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کو ہٹا کر غیر متعصب وزیر داخلہ کا تقرر کیا جائے، ندیم نصرت

لندن( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن پاکستان کے کنوینرندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ ہے کہ چوہدری نثار کو وزیرداخلہ کے عہدے سے ہٹایا جائے اورکسی غیرمتعصب اورذمہ دارفرد کووزیرداخلہ بنایا جائے۔چوہدری نثار علی خان منی کو لانڈرنگ کیس کی تحقیقات پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا گھردرست کرناچاہیے۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان اور رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف بھی موجود تھے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ کافی عرصہ سے لندن میں ایم کیوایم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات جاری تھیں۔ہم نے تحقیقات کے سلسلے میں برطانوی تفتیشی اداروں سے مکمل تعاون کیا۔تین ماہ بعد اچانک حکومت پاکستان بالخصوص وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایم کیوایم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تفتیش کے خاتمے پر شور کرنا شروع کردیا۔ ہم ایک بارپھر وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تمام ارباب اختیارسے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے خلاف ناجائز آپریشن بند کیاجائے، ایم کیو ایم کو دیگر سیاسی جماعتوں کو طرح پرامن سیاسی اورجمہوری سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے، قائد تحریک کے اظہار رائے پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے، مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف سمیت ایم کیو ایم تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
تازہ ترین