• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق قتل کیس، الطاف حسین کو گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے، ایف آئی اے

کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کی درخواست کی ہے۔تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کی جانب سے بھیجی گئی درخواست موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں اور انہیں گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے۔وفاقی وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کی اس درخواست پر غور بھی شروع ہوگیا ہے، وزیرداخلہ نے منظوری دی تو بانی ایم کیو ایم کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائےگا۔
تازہ ترین