• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور : ٹائون کمیٹی پکا چانگ کے 28جعلی ملازمین فارغ

خیرپور (بیورو رپورٹ) ٹاؤن کمیٹی پکا چانگ میں صفائی کے شعبے کے 28ملازمین کو جعلی قرار دیکر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ نوکریوں سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کو سابق سندھ حکومت کے دور میں صفائی کے شعبے میں بھرتی کیا گیا تھا بلدیاتی اداروں کے بحال ہونے کے بعد ٹاؤن کمیٹی فیض گنج کی انتظامیہ نے سابق صوبائی حکومت کے دور میں بھرتی کئے گئے ملازمین کے ریکارڈ کی چھان بین کی تو سینیٹری شعبے کے 28ملازمین کے آرڈر جعلی نکلے جس پر ان کو نوکریوں سے نکال دیا گیا بعد ازاں نوکریوں سے نکالے جانے والے ملازمین نے اپنی برطرفیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور شہر کے مرکزی چوک پر دھرنا دیا۔ ریلی اور دھرنے کی قیادت خادم شیخ ،علی رضا، یوسف شیخ ،وسیم شیخ  اور دیگر کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 8بر س سے ڈیوٹی کر رہے تھے دو ماہ قبل ان کی تنخواہیں بند کی گئیں بعد میں ان کو نوکریوں سے نکال کر بیروزگار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 8برس سے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنا زیادتی اور با انصافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کو فور ی طور پر بحال کر کے بیروزگار ہونے سے بچایا جائے۔
تازہ ترین