شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ تعلیم ضلع شیخوپورہ نے سابقہ بلدیاتی اداروں کے سکولوں کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے مسائل کے حل کیلئے سفارشات مرتب کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے یہ کمیٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او علی احمد سیان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔