بہاول پور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی خواتین اور ننھے منے بچوں کی ’کشمیر یکجہتی‘ ریلی نکالی گئی۔
جماعت اسلامی ضلع بہاول پور کی خواتین اور بچوں کی ریلی کا آغاز مسجد الحق سے ہوا اور ریلی فرید گیٹ سے ہوتے ہوئے واپس مسجد الحق پر ہی اختتام پزیر ہوئی۔
جماعت اسلامی کے مقامی ایم پی اے اور سابقہ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے فرید گیٹ پر ریلی سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہماری حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کی بجائے صرف بیانات دے رہی ہے۔
انہوں جماعت اسلامی بہاول پور کی خواتین اور بچوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف نہتے کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرکے اپنا مذہبی فریضہ سرانجام دیا ہے۔