• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیامخالفت کی بجائے سی پیک میں شامل ہو، احسن اقبال

واشنگٹن(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ بھارت میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے بعد پاک بھارت مذاکرات بحال ہوجائیں گے‘سی پیک منصوبے کی مخالفت کرنے کی بجائے انڈیااس منصوبے میں شامل ہوکر مختلف مواقع تلاش کرے ،سی پیک منصوبہ بھارت کو چین کے ساتھ تجارت کیلئے مختصرترین زمینی روٹ فراہم کرسکتا ہے ۔گزشتہ روز امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھاکہ امید ہے کہ مارچ تک بھارتی ریاستی انتخابات ختم ہوجائیں گے جس کے بعد شاید بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے ایک بہتر ماحول قائم ہوجائے ہم اس کیلئے مکمل طور پرعزم ہیں‘ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہاکہ ہم اپنا جغرافیہ تبدیل نہیں کرسکتے‘ ہمیں اب امن کے حوالے سے سوچنا ہوگا‘ہم افغانستا ن اور بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیںکیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری ترقی خطے میں امن پرمنحصر ہے ‘چین اپنے ملک میںمغربی چین کے ساتھ رابطوں کیلئے وسیع سڑک اور ریلوے ٹریک تعمیر کررہا ہے‘اگر آپ سی پیک کے ذریعے تجارت کرتے ہیں تو آپ اس علاقے سے چین میں کسی بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیںاس لیے ہم بہت زیادہ پرامید ہیں ا وربھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پرلانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین