گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں موسلادھار بارش سے گلی، محلے، سرکاری دفاتر پانی میں ڈوب گئے۔ شہر اور نواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے پورا شہر پانی میں ڈوب گیا، گلی، محلے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بارش کا پانی لوگوں کے گھروں، سرکاری دفاتر، ٹی ایم اے آفس، ڈی پی او آفس میں کھڑا ہو گیا، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔