شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈاکوؤں کے 12رکنی گروہ نے لاہور سے فیصل آباد جانیوالے ٹرک سے 25لاکھ روپے مالیت کا کپڑااتار لیا اور ٹرک کو مانانوالہ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے یہ کپڑا فیصل آباد کے تاجر رفیع کی ملکیت تھا جسے ملازم خادم حسین اور ڈرائیور اعجاز ٹرک پر فیصل آباد لارہے تھے کہ راستہ میں ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر کپڑا اتار لیا اور ٹر ک کو ویلکم گیٹ مانانوالہ کے نزدیک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔