سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ موض لالیاں سے پولیس نے احمد کی 15سالہ ہمشیرہ (ن) کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے الزام میں جاوید، شاہد، زوہیب، سائرہ اور2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، رابط پر تھانہ اہلکار عارف نے بتایا کہ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔