گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ انوائرمنٹل آرگنائزیشن،جناح ویلفیئر سوسائٹی ،سویرا ویلفیئر فاؤنڈیشن اورخاکسار تحریک کی زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت انجنیئر شہبازملک اورمحمد یحییٰ کلیم مرزا نے کی ریلی علامہ المشرقی چوک سےشروع ہوکرگھنٹہ گھر چوک پر اہتمام پذیر ہوئی ریلی کےشرکاءنے بینرزاورپلے کارڈاٹھا رکھے تھے جس پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی تحریردرج تھی ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔