کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے پی کے چیف منسٹر قومی والی بال چیمپئن شپ27 فروری سے قیوم اسپورٹس کمپلکس پشاور میں شروع ہوگی جس میں سندھ سمیت ملک بھی کی دس انڈر23 ٹیمیں حصہ لینگی۔ ان میں خیبرپختونخوا کی دو ، آرمی ، واپڈا ، پولیس،ایئر فورس، پنجاب، سندھ ، بلوچستان ، کشمیر ،فاٹا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ مقابلے تین مارچ تک جاری رہینگے ۔مقابلوں کے انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔