لندن ( جنگ نیوز ) کینیڈا کی ٹینس اسٹار یوجینی بوشارڈ نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرلی ہے اور وہ رواں ہفتے ہوباٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ 21 سالہ اسٹار نے گذشتہ ہفتے شینزن اوپن میں حصہ لیا تھا اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرکے اپنی فارم اور فٹنس کا ثبوت دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میری نظریں سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن پر ہیں لیکن پرستاروں کو مجھ سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہیئں کیوں کہ میں خود بہت کم امیدوں کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کروں گی تاکہ بڑے ٹورنامنٹ کا دبائو نہ ہو۔ دو ماہ پہلے تک مجھے یقین ہی نہ تھا میں آسٹریلین کیلیے خود کو تیار بھی کرپائوں گی یا نہیں۔