• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی لہر، چترال میں برفانی تودوں سے عورتوںبچوں سمیت `15 ہلاک

اسلام آباد(نمائندگان جنگ/ نیوز ایجنسیز) ملک میں سردی کی نئی لہر سے کراچی سے لے کر کشمیر تک سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ چترال میں شدید برف باری کے باعث برفانی تودے گرنے سے ایک فوجی اہلکار سمیت 15افراد جاں بحق، سات فوجی اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی اور 20سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ شدید برفباری اور بارش سے رابطہ سڑکیں اور مواصلاتی نظام منقطع ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں خوراک و ادویات کی بھی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق اب تک 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ جاں بحق افراد میں چھ بچے، چھ خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ وزیراعظم نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات ہیں۔ کوئٹہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی پڑنے لگی ،کوئٹہ میں پارہ منفی 6 ، قلات میں منفی10تک گرگیا۔ اتوار کی چھٹی کے باعث  اکثر یت لحافوں میں دبکی رہی۔ گلیوں اور بازاروں میں  ویرانی کا عالم رہا۔
تازہ ترین