• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک گیم چینجر ہے، پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا گڑھ بن جائے گا، احسن اقبال

واشنگٹن(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی قابل ذکر اقتصادی ترقی اوربہترسکیورٹی صورتحال نے ملکی منظر نامہ بدل دیاہے ‘اب بڑے پیمانے پر یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری ہورہی ہے‘سی پیک گیم چینجرہے‘پاکستان جلد خطے میں تجارتی سرگرمیوں کاگڑھ بن جائے گا۔اتوار کو یہاں سرکاری خبررساں ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بے پناہ اقتصادی ترقی کی ہے اور عالمی برادری نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور اقتصادی ترقی کا اعتراف کیا ہے‘3سال قبل دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال نما رکھا تھا اور ریاست ان کے محاصرہ میں تھی‘آج دہشت گرد حکومتی محاصرے میں ہیں اور وہ راہ فرار اختیار کررہے ہیں‘ تین سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں10گنا کمی آئی ہے‘احسن اقبال نے معاشرے سے ہر قسم کی منافرت اور اور تشدد کا باعث بننے والے ہر عنصر کے خاتمہ کے بارے میںحکومتی عزم کا اظہار کیا‘ وفاقی وزیر کاکہناتھاکہ توقع ہے کہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 5.5فیصد ہوجائے گی‘ زرمبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہوگئے ہیں‘سی پیک کے تحت آنے والی بھاری سرمایہ کاری کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں صرف توانائی شعبہ کی بہتری کیلئے35ارب ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں‘بڑے پیمانے پر اقتصادی ترقی اور سکیورٹی صورتحال میں بہتری اور سی پیک نے پاکستان کا منظر نامہ بدل دیا ہے‘پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے کارخانے لگانے کیلئے فرانسیسی کمپنی رینالٹ اور جرمن ٹرک ساز کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں‘تمام سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں کیونکہ اب ان کیلئے بے پناہ مواقع ہیں‘اب وقت آگیا ہے کہ مسلم پاکستان کی ترقی پر فخر کریں‘ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کے برانڈ منیجرز ہیں۔
تازہ ترین