گجرات (نمائندہ جنگ) کسان بورڈ کے صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ کشمیر کی تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں دا خل ہو چکی ہے کشمیر کے مسلمانوں نے بھارتی تسلط کے خلاف بغاوت کر دی ہے مقبوضہ کشمیر کی وادیاں دیہات اور گلی کوچے آزادی کے نعروں سے گونج رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔