• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، مختلف چرچز میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)مسیحی کمیونٹی کی چرچز میں کشمیر ی بھائیوں کے لیے دعائیں، ظلم و بربریت، انسانی حقوق ورزی کے خاتمے، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے شمعیں روشن کیں، مسیحی برادری کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی، امن اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے مختلف چرچز میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی راہنماؤں پادری عارف مسیح سراج، فادر اشرف گل، پادری شریف عالم، فادر عمانوایل احمد، فادر یوسف یعقوب، فادر فرانسیس چمن، فادر طارق جارج، پروفیسر شہزاد لارنس، پادری آشر عارف، پادری ہارون اجمل، پادری صابر گل، پادری اے ڈی عامرو دیگر نے خطاب میں کہا کہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور اقوام عالم کشمیری عوام کو بھارتی قید سے نجات دلانے میں کردار ادا کرے۔
تازہ ترین